جنگ بندی

جنگ بندی سے یمن بحران کے سیاسی حل میں مدد ملے گی،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

تہران ( گلف آن لائن )ایران نے یمن میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے یمن مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ یمن میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کا اقدام علاقے کی ناکہ بندی کے مکمل خاتمے اور جنگ بندی کے مستقل قیام کا سبب بن سکتا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جنگ بندی سے یمن بحران کے سیاسی حل میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں