احسن اقبال

احسن اقبال نے نارووال سپورٹس کمپلیکس ریفرنس پراحتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال سپورٹس کمپلیکس ریفرنس پراحتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے نارووال سپورٹس کمپلیکس ریفرنس میں احسن اقبال کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ لیگی رہنما احسن اقبال نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔درخواست میں چیئرمین نیب اور احتساب عدالت نمبر تین کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ بائیس فروری دو ہزار 22 کو اسلام کی احتساب عدالت نے بریت کی درخواست مسترد کی۔

درخوراست میں کہاگیاکہ درخواست گزار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے ریفرنس بنایا گیا،درخواست گزار نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کے لیے سی ڈی ڈبلیو پی سمیت تمام متعلقہ اداروں سے منظوری لی۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ درخواست گزار نارووال سے پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے، احتساب عدالت کو فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں