روسی فوج

خارکیف شہر میں روسی فوج کے حملے ،سات افراد ہلاک، 34زخمی

ماسکو /کیف/نیویارک (گلف آن لائن)یوکرین کے شہر خارکیف میں روسی فوج کے حملے میں سات افراد ہلاک اور34زخمی ہوگئے۔ادھر یوکرین کے قصبے بوچا میں اجتماعی قبر سے 57 افراد کی لاشیں ملی ہیں،نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ بوچا میں شہریوں کا قتل ہولناک اور قطعی طور پر ناقابل قبول ہے،اس واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں گی،غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے شہر خارکیف میں روسی فوج کے حملے میں سات افراد ہلاک اور34زخمی ہوگئے۔

ادھر یوکرین کے قصبے بوچا میں اجتماعی قبر سے 57 افراد کی لاشیں ملی ہیں، یوکرینی فوج نے حال ہی میں روسی فوج سے یہاں کا قبضہ چھڑایا ۔اجتماعی قبر سے ملنے والی لاشوں کے بعد یوکرین نے عالمی عدالت سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا ۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ بوچا میں شہریوں کا قتل ہولناک اور قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔فرانس کے صدر نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روسی حکام کو ان جرائم کا جواب دینا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں