سرپرائز

شوبز شخصیات کا وزیراعظم کے سرپرائز پر ردِعمل

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات نے گزشتہ روز وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے ملنے والے ‘سرپرائز’ پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔اپوزیشن کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف جمع کروائی گئی تحریکِ عدم اعتماد کو گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔اس حوالے سے اداکار فیروز خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’عمران خان بہت زیادہ پسند کیے جانے والے سیاستدان ہیں، کس طرح سب نے ان سے منہ موڑ لیا اور پھر ان ہی کی فتح ہوئی۔ نگہبانی اور مدد کے لیے صرف اللہ ہی کافی ہے’۔

اداکارہ صبا قمر نے بھی وزیرِ اعظم عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر لکھا کہ’وزیرِاعظم عمران احمد خان نیازی!’۔اداکارہ ثناء جاوید نے بھی وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد مسترد ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔اْنہوں نے اپنی اسٹا اسٹوی میں لکھا کہ’ یہ ماسٹر اسٹروک تھا’۔اداکار فیصل قریشی نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کیا۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’پاکستان زندہ باد، پاکستان کی عوام زندہ باد’۔اْنہوں نے لکھا کہ’ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں’۔

اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی انسٹا اسٹوری پر تحریکِ عدم اعتماد مسترد ہونے پر وزیرِ اعظم عمران خان کو ‘شہزادہ’ قرار دے دیا،جبکہ اداکار شہروز سبزوار ی نے ٹوئٹر پر تحریکِ عدم اعتماد مسترد ہونے پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’اللہ اکبر، پاکستان کو مبارک ہو’۔اس کے علاوہ نامور پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ اب مقدس ایوان میں صرف مقدس لوگ داخل ہوں گے’۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’چور ڈاکو لْوٹے ہوئے پیسے واپس کریں اور اپنے ملک انگلینڈ جائیں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں