فرخ حبیب

کرونا کے باوجود پاکستان میں وزیراعظم عمران خان نے 3 سال میں 55 لاکھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے، فرخ حبیب

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہاہے کہ کرونا کے باوجود پاکستان میں وزیراعظم عمران خان نے 3 سال میں 55 لاکھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سچ وہ جو سر چڑھ کر بولے اور آپ کے مخالفین بھی اسکو جھٹلا نہ سکیں، کرونا کے بدترین اثرات کے باوجود دنیا میں نوکریوں میں کمی ہوئی۔انہوںنے کہاکہ وہی پاکستان میں وزیراعظم عمران خان نے 3 سال میں 55 لاکھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے۔ انہوںنے کہاکہ جو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومتوں کے پہلے 3 سال سے زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں