احسن اقبال

جس طرح3 نومبر کو جنرل مشرف نے ایمرجنسی لگائی تھی سب کچھ وہی ہو رہا ہے،احسن اقبال

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس طرح3 نومبر کو جنرل مشرف نے ایمرجنسی لگائی تھی سب کچھ وہی ہو رہا ہے،عمران نیازی نے 3 اپریل 2022 کو اپنی کرسی بچانے کے لیے پاکستان کے آئین کو ذبح کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان میں سویلین مارشل لاء نافذ کر دیا گیا،پاکستان کے آئین کو عمران نیازی اور اسکے ساتھیوں نے پامال کیا۔انہوںنے کہاکہ 3 نومبر کو جنرل مشرف نے ایمرجنسی لگائی تھی سب کچھ وہی ہو رہا ہے،عمران نیازی نے 3 اپریل 2022 کو اپنی کرسی بچانے کیلئے پاکستان کے آئین کو ذبح کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئین ریاست کی بنیاد ہوتا ہے وہ شہریوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے،آئین کو روندنے کے بعد ریاست کھوکھلی ہو جاتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران نیازی بہانہ بنا رہا ہے ،فارن فنڈنگ کیس میں نیازی کی چوری پکڑی جا چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پوری دنیا میں امریکہ کے اندر قوانین کی خلاف ورزی کر کے منی لانڈرنگ کی،عمران نیازی امریکہ میں دو تحقیقات کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ غیر قانونی ذرائع سے فنڈنگ کیس میں عمران نیازی انڈر انویسٹی گیشن ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کو عارف نقوی کی سزا میں بھی تحقیقات کا سامنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے جان بچانے کیلئے پورے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو دائو پر لگا دیا۔ انہوںنے کہاہک عمران نے غیر قانونی فنڈنگ سے فرار حاصل کرنے کے لیے امریکہ کے تعلقات کو دئوپر لگا دیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کو اتحادی چھوڑ جاتے ہیں تو اسے سازش نظر آنے لگتی ہے،دنیا میں خودمختاری کا مطلب مضبوط معیشت ہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے چین کو سی پیک منصوبہ پر الزام لگا کے اسے ناراض کر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا اکنامک پارٹنر امریکہ ہے جو ایکسپورٹ پارٹنر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے فارن فنڈنگ احتساب سے بچنے کیلئے امریکہ سے تعلقات خراب کروا دئیے ۔ انہوںنے کہاکہ خلیجی ممالک سے بھی عمران نیازی نے تعلقات خراب کر دئیے ،خلیجی ممالک سے ملنے والے تحائف عمران نیازی نے فروخت کر دئیے ،عمران نیازی پاکستان کے لیے شرم کا باعث بن چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں