'خود ایماندار

‘خود ایماندار نہیں ہونا، بس وزیر اعظم ایماندار چاہیے’،سیاسی صورتحال میں یاسر نواز کا پاکستانی عوام پر طنز

کراچی (گلف آن لائن)اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے بھی ملک کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کیا ہے۔ملکی سیاست میں گرما گرمی کے موقع پر شوبز انڈسٹری سے منسلک شخصیات وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آئیں۔ان شخصیات میں اداکارہ زارہ نور عباس، عاصم اظہر، منیب بٹ، ہارون شاہد، شان شاہد، ثمینہ پیرزادہ اور سائرہ یوسف سمیت کئی دیگر اداکار شامل تھے۔

اب یاسر نواز نے دیگر اداکاروں کے نقشِ قدم پر چلنے کے بجائے پاکستانی عوام کیلئے پیغام جاری کیا۔انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں عوام کو طنز کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ ‘خود ایماندار نہیں ہونا، بس وزیر اعظم ایماندار چاہیے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں