عطا اللہ تارڑ

شجاعت حسین کیلئے عزت اور احترام ہے ،پرویز الٰہی ،انکے صاحبزادے پنجاب میں آئینی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں’ عطا اللہ تارڑ

لاہور( گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کیلئے عزت اور احترام ہے ،پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے پنجاب میں آئینی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ نئے وزیراعلی کا انتخاب فوری ہونا آئینی ضرورت ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی وجہ کے ملتوی کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے ساتھ 200 سے زائد ارکان ہیں،گورنر ہائوس میں جومیٹنگ ہوئی اس میں حکمران جماعت کے 146 ارکان موجود تھے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اکثریت کھو دینے پر یہ بہانے سے اجلاس ملتوی کرنا چاہتے ہیں، یہ پنجاب اسمبلی کا الیکشن ہے ضلع کونسل گجرات کا نہیں۔انہوںنے کہا کہ منڈی بہاائولدین اور گجرات سے ڈنڈا بردار فورس منگوائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں