اسٹیٹ بینک

رواں مالی سال پاکستان کی بنگلا دیش کو برآمدات میں 52 فیصد کا اضافہ ریکارڈ، اسٹیٹ بینک

کراچی (گلف آن لائن)رواں مالی سال پاکستان کی بنگلا دیش کو برآمدات میں 52 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ (جولائی تا فروری)کے دوران پاکستان نے بنگلا دیش کو 55 کروڑ 91 لاکھ ڈالر مالیت کی اشیاء اور خدمات فروخت کیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران پاکستان کی بنگلا دیش کو برآمدات کا حجم 37 کروڑ 56 لاکھ ڈالر سے زائد تھا۔ اس طرح رواں مالی سال برآمدات میں 52 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے سالانہ بنیادوں پر اس حوالے سے دیکھا جائے تو گزشتہ سال پاکستان نے فروری کے مہینے میں 5 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز سے زائد کی اشیا برآمد کی تھیں جب کہ رواں برس فروری میں 7 کروڑ 58 لاکھ ڈالرز سے زائد کی برآمدات ہوئی ہیں۔جو کہ 44 فیصد زائد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔دوسری جانب بنگلادیش سے پاکستان کو درآمدات کے حجم میں بھی کی دیکھی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری 2022 میں پاکستان نے بنگلا دیش سے 74 لاکھ ڈالر کی اشیا منگوائیں جب کہ گزشتہ سال اس مد میں پاکستان نے 86 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم خرچ کی تھی۔رواں برس جنوری میں بنگلا دیش سے 89 لاکھ ڈالرز کا سامان آیا تھا، اس طرح ماہانہ بنیادوں پر بھی پاکستان کی بنگلادیش سے درآمدات میں 14 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں