ڈیجیٹل بینکوں

اسٹیٹ بینک کو ملک میں ڈیجیٹل بینکوں کے لائسنس کے حصول کے لیے بھرپور پزیرائی

کراچی (گلف آن لائن) اسٹیٹ بینک کی جانب سے 31 مارچ کی اعلان کردہ ڈیڈلائن کے مطابق ڈجیٹل بینکوں کے لائسنسوں کی درخواستیں وصول کرنے کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ درخواستوں کی وصولی کا زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا، ڈجیٹل بینکوں کے لائسنسوں ملکی کمرشل بینکوں، مائیکروفنانس بینکوں، الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز اور فن ٹیک اداروں سمیت متنوع درخواست دہندگان کی جانب سے بیس درخواستیں موصول ہوئیں۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کچھ بیرونی اداروں نے بھی، جو پہلے ہی بیرون ملک ڈجیٹل بینکاری کے شعبے میں کام کررہے ہیں اور پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مقامی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے ڈجیٹل بینکس کے اقدام سے پاکستان کے مالی شعبے میں ان کے اعتماد اور دستیاب سرمایہ کاری مواقع کی عکاسی ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سال 3 جنوری 2022 کو اسٹیٹ بینک نے اپنا ڈجیٹل بینکوں کے لیے لائسنسنگ اور ضابطہ کاری فریم ورک جاری کیا تھا۔یہ فریم ورک جہاں صارفین کی سہولت کی بنیاد رکھتا ہے، سستی ڈجیٹل مالی خدمات فراہم کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں