شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کا فلم ‘بیسٹ’کی پوری ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جن کا پچھلی 3 دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج ہے اور دنیا کے تقریباََ ہر کونے میں ان کے مداح موجود ہیں، وہ خود تامل فلموں کے ایک اداکار کے مداح ہیں۔شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر فلم بیسٹ جسے ہندی زبان میں ‘را (Raw)’ کا ٹائٹل دیا گیا ہے۔اْنہوں نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ ہدایتکار اتلی کے ساتھ بیٹھے ہیں جوکہ اداکار تھلاپتی وجے کے اتنے ہی بڑے مداح ہیں جتنے کہ وہ خود ہیں’۔

اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں فلم بیسٹ یعنی ‘را (Raw)’ کی پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔اْنہوں نے لکھا کہ’ فلم کا ٹریلر بہت زیادہ معنی خیز، زبردست اور مضبوط لگتا ہے’۔واضح رہے کہ اداکار تھلاپتی وجے اپنی نئی فلم’بیسٹ’ کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں