اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپے اضافہ

کراچی(گلف آن لائن)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں2ڈالر زکی کمی دیکھی گئی اور سونے کی فی اونس قیمت1926 ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت800روپے اضافہ سے1لاکھ32ہزار800اوردس گرام سونے کی قیمت686روپے اضافہ سے 1لاکھ13ہزار855 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1520 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں