شاہد خاقان عباسی

شاہ محمود قریشی سپریم کورٹ کے باہر باتیں بنانے کے بجائے سپریم کورٹ کے اندر جا کر جواب دیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ اہے کہ شاہ محمود قریشی سپریم کورٹ کے باہر باتیں بنانے کے بجائے سپریم کورٹ کے اندر جا کر جواب دیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں جائیں اور سوالات کے جواب دیں ، جعلی خط کی تخلیق کے وہ مرکزی کردار بتائے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قوم ان کی تقریریں نہیں سننا چاہتی، عدالت کے اندر جائیں اور ثبوت دکھائیں۔ انہوںنے کہاکہ عالمی سازش کی تمام افسانہ نگاری شاہ محمود قریشی کی نگرانی، سرپرستی اور سہولت کاری سے ہوئی،۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی اور ان کے حواریوں نے آئین توڑا، آئین کے خلاف بغاوت کا جرم کیا،آرٹیکل 6 کے تحت سب کا ٹرائیل ہو گا اور عبرت کا نشان بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں