خواجہ محمد آصف

عمران خان جب امریکہ سے واپس آئے تو کہا اتنی خوشی 92 کا کپ جیت کر نہیں ہوئی جتنی امریکہ جاکر ہوئی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ عمران خان جب امریکہ سے واپس آئے تو کہا اتنی خوشی 92 کا کپ جیت کر نہیں ہوئی جتنی امریکہ جاکر ہوئی ہے،جتنی دولت ان نے چار سالوں میں اکٹھی کی ہے اتنی کسی نے نہیں کی،میں کسی کی محب الوطنی پر شک نہیں کرتا ،عمران خان جھوٹا اور فراڈیہ ہے،اس کی غداری کے بہت سے ثبوت مل سکتے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے تحریک انصاف کے رہنمائوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس ملک کی محب پر آپ کا صرف حق ہے،یہ جب امریکہ سے واپس آئے تو کہا کہ اتنی خوشی 92 کا کپ جیت کر نہیں ہوئی جتنی امریکہ جاکر ہوئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی عوام کے شعور کی توہین نہ کریں،پاکستان کی عوام اب ان کو سہی سے جانتی ہے،جتنی دولت ان نے چار سالوں میں اکٹھی کی ہے اتنی کسی نے نہیں کیے۔ انہوںنے کہاکہ ہم الیکشن سے نہیں بھاگ رہے ،2018 میں جب سلیکٹ کیا گیا تو ہم نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کروائیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان جھوٹا اور فراڈیہ ہے،میں کسی کی محب الوطنی پر شک نہیں کرتا ،اس کی غداری کے بہت سے ثبوت مل سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں