سعید غنی

سپریم کورٹ نے آئین شکنوں کا راستہ روک دیا ہے، سعید غنی

کراچی (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر سندھ سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین شکنوں کا راستہ روک دیا ہے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ آپ کے تاریخی فیصلے سے میرے جیسے جمہوریت پسند کارکنوں کا جمہوریت، آئین اور عدلیہ پر اعتماد مستحکم ہوا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ آپ نے آئین شکنوں کا راستہ روکا ہے، قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، ملکی وقار بلند کیا ہے۔ سعید غنی نے اپنے ٹوئٹر پیغام مزید کہا کہ میں خوش نصیب ہوں جس نے اپنی زندگی میں یہ تاریخی لمحات دیکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں