خواجہ سعد رفیق

عمران صاحب پاکستان مزید مہم جوئی کا متحمل نہیں ہوسکتا، اب سنجیدہ اورمنطقی سیاست کرکے دیکھیں، خواجہ سعد رفیق

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعظم عمران خان کو سنجیدگی اورسچائی اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ عمران صاحب پاکستان مزید مہم جوئی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں خواجہ سعد رفیق لکھتے ہیں کہ وزیراعظم بننے کیلئے آپ نے ہر اصول پامال کیا، ہر ظلم روا رکھا مگر بات نہیں بنی اور ملک دلدل میں پھنس گیا۔ خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ اب سنجیدہ اورمنطقی سیاست کرکے دیکھیں کیونکہ پاکستان کومہم جووں کی نہیں راستباز ، مدبر ویژنری قیادت کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں