عبوری وزیراعلی پنجاب

وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ساتھ ہی رہیں گے،عبوری وزیراعلی پنجاب

لاہور (نمائندہ خصوصی) عبوری وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نہ کوئی وزیراعظم عمران خان جیسا لیڈر آیا اور نہ آئے گا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ساتھ ہی رہیں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کے متفقہ لیڈر ہیں، قوم وزیراعظم عمران خان کو ہی حکمران کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بغیر قومی سیاست ادھوری ہے، قوم کو پہلے بھی عمران خان پر اعتماد تھا اور اب بھی اعتماد ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ نہ کوئی وزیراعظم عمران خان جیسا لیڈر آیا اور نہ آئے گا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے، ڈٹ کر ساتھ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں