پنجاب میں گورنر راج

وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے بلا جواز تاخیر ‘ یکم اپریل سے وزیراعلیٰ کا عہدہ خالی ‘اسمبلی اجلاس بلا کر فوری انتخاب کروایا جائے

لاہور (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست حمزہ شہبازشریف کی طرف سے قانون دان سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دائر کی جس میں ڈپٹی سپیکر اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیاہے۔

حمزہ شہباز نے موقف اختیار کیاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے بلا جواز تاخیر کی جارہی ہے ، یکم اپریل سے وزیراعلیٰ کا عہدہ خالی پڑاہے ، اسمبلی کا اجلاس بلا کر فوری انتخاب کروایا جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ شب سپریم کورٹ نے سپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیدیا اور قومی اسمبلی کو بحال کرنے کا فیصلہ سنا دیاہے ، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس نو اپریل کو بلاکر عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کا حکم بھی دیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں