عائشہ عمر

آپ کی اردو بہتر ہورہی ہے اور بہتر کریں کیونکہ یہی کامیابی کی چابی ہے’عائشہ عمر کا بلاول کو مشورہ

لاہور(گلف آن لائن) اداکارہ عائشہ عمر نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کو مشورہ دیا ہے۔عائشہ عمر حال ہی میں ایک آن لائن شو میں شریک ہوئیں۔ جہاں انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے کہا کہ آپ بلاول بھٹو زرداری کو کیا مشورہ دینا چاہیں گی؟

عائشہ عمر نے بلاول کو مشورہ دیتے ہوئے کہا آپ کی اردو بہتر ہورہی ہے اور بہتر کریں کیونکہ یہی کامیابی کی چابی ہے۔میزبان نعمان اعجاز نے کہا سب کے ہر دلعزیز عامر لیاقت صاحب کو کیا مشورہ دیں گی؟ تو عائشہ عمر نے کہا مجھے لگتا ہے کہ انہیں اپنی نجی زندگی کی چیزیں عوامی سطح پر نہیں بتانی چاہئیں اور ان کا تماشہ نہیں بنانا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں