اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کونسل میں روس کی رکنیت معطل کردی

نیویارک/ماسکو (گلف آن لائن)یوکرین پر حملے کے ردعمل میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جنیوا میں قائم انسانی حقوق کونسل میں روس کی رکنیت معطل کردی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس اپنے مفادات کا دفاع جاری رکھے گا۔پیسکوف نے کہا کہ ہم اس فیصلہ کے بارے میں معذرت خواہ ہیں لیکن ہر ممکن قانونی ذرائع استعمال کرتے ہوئے اپنے مفادات کا دفاع جاری رکھیں گے۔

پیسکوف نے بالاصرار کہاکہ بوچا کی گلیوں میں نظر آنے والی لاشیں اچھی طرح سے اسٹیج کیے گئے ڈرامے کاحصہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم اس بات پراصرار کرتے ہیں کہ بوچا کی ساری صورت حال ایک اچھی طرح سے اسٹیج کی گئی بدحالی کی مظہرہے اورکچھ نہیں۔وہ غریب لوگ، وہاں موجود وہ لاشیں روسی فوجیوں کا شکار ہونے والوں کی نہیں تھیں۔کریملن کے ترجمان نے تسلیم کیا کہ روسی فوجیوں کو یوکرین میں نمایاں نقصاناٹھانا پڑا ہے۔یہ ہمارے لیے ایک بہت بڑا المیہ ہے۔تاہم انھوں نے روسی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد کی وضاحت نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں