شیری رحمن

سپیکر ایک بار آئین شکنی کر چکے ہیں، اب محتاط رہیں، شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسپیکر ایک بار آئین شکنی کر چکے ہیں، اب محتاط رہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عدم اعتماد پر بحث کا وقت آن ختم ہو چکا ہے، اسپیکر ایک بار آئین شکنی کر چکے ہیں، اب محتاط رہیں۔

انہوںنے کہاکہ 3 اپریل آئین کے مطابق ووٹنگ کا آخری دن تھا، اسپیکر کو 3 اپریل کے دن قرارداد پر ووٹنگ کرانی تھی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو غیر آئینی طریقے سے بچانے کی کوشش میں عدالت کی جانب سے اسپیکر آئین شکن قرار دیئے گئے ہیں، باعزت طریقے سے استعفیٰ دینے کا وقت گزر چکا ہے، عمران خان اب آئین اور عدالتی فیصلے مطابق عدم اعتماد کا سامنا کریں۔انہوںنے کہاکہ تقاریر اور احتجاج سے عدم اعتماد کی تحریک ختم نہیں ہو سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں