گورنرز کی پہلی میٹنگ

2022 میں برکس وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کی پہلی میٹنگ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)برکس وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کی سال2022 کی پہلی میٹنگ ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوئی۔

ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس میٹنگ کا موضوع “عالمی ترقی کے نئے دور کی تشکیل کے لیے اعلیٰ معیار کی شراکت داری کا قیام ” ہے۔ میٹنگ میں میکرو اکنامک صورتحال اور پالیسی کوآرڈینیشن، نیو ڈویلپمنٹ بینک، انفراسٹرکچر سرمایہ کاری، برکس فنانشل تھنک ٹینک نیٹ ورک اور دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ اس سال برکس مالیاتی تعاون کے متوقع نتائج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چین کے وزیر خزانہ لیو کن نے اجلاس میں کہا کہ 2022 میں چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر برکس ممالک کے خزانےاور مالیاتی تعاون کو عملی طور پر فروغ دینے کے لیے کام کرتا رہے گا تاکہ قابلِ عمل اور متوازن نتائج حاصل ہو سکیں نیز 14 ویں برکس رہنماؤں کی میٹنگ کے لیے مالیاتی پالیسیز اور نتائج تیار کیے جائیں گے۔

لیو کن نے اس بات پر زور دیا کہ چین برکس ممالک کے درمیان خزانے اور مالیات کے حقیقت پسند تعاون کو مزید گہرا کرنے، نیو ڈویلپمنٹ بینک کی دوسری پانچ سالہ حکمت عملی کی تشکیل ،ارکان کی تعداد میں اضافےاور اندرونی بہتری کو فروغ دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ معیار کی اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے بنیادی تنصیبات کی سرمایہ کاری کے میدان میں معلومات اور تجربے کا تبادلہ کیا جائے ۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے نمائندوں نے چیرمن ملک کے طور پر چین کے قائدانہ کردار کو سراہا، برکس ممالک کے درمیان پالیسی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور خزانے اور مالیات کے حقیقت پسند تعاون کو گہرا کرنے کے لیے چین کی متعلقہ تجویز کا خیرمقدم کیا، اور اس سال برکس ممالک کے درمیان خزانے اور مالیات کے تعاون کے نتائج پر تعمیری تجاویز پیش کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں