شہباز شریف

بھارت کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں،شہباز شریف

اسلام آباد (گلف آن لائن) متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں،مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں،قومی ہم آہنگی ہماری میری پہلی ترجیح ہے اور نئی کابینہ کی تشکیل اپوزیشن رہنماوں کی مشاورت کے ساتھ ہو گی،کوشش ہوگی کہ ملکی معیشت بہتر کر کے عوام کو ریلیف دے سکیں، ملک میں نئے دور کا آغاز کریں گے اور باہمی احترام کو فروغ دیں گے،نواز شریف کے کیسز قانون کے مطابق دیکھے جائیں گے۔

شہبازشریف نے کی میڈیا سے غیر رسمی خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں لیکن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں۔انہوںنے کہاکہ قومی ہم آہنگی ہماری میری پہلی ترجیح ہے اور نئی کابینہ کی تشکیل اپوزیشن رہنماوں کی مشاورت کے ساتھ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ملکی معیشت بہتر کر کے عوام کو ریلیف دے سکیں، ملک میں نئے دور کا آغاز کریں گے اور باہمی احترام کو فروغ دیں گے۔جب شہباز شریف سے سوال کیا گیا کہ میاں نوازشریف کب واپس آئیں گے اور ان کے کیسزکا کیا بنے گا تو انہوں نے جواب دیا کہ میاں نواز شریف کے کیسز قانون کے مطابق دیکھے جائیں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں