چین

چین، پہلی چائنا-افریقہ سولائزیشن ڈائیلاگ کانفرنس کا انعقاد

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)”پہلی ،چائنا-افریقہ سولائزیشن ڈائیلاگ کانفرنس” کا آن لائن اور آف لائن انعقاد ہواہے ۔ اس کانفرنس کا مقصد نئے دور میں چین -افریقہ ہم نصیب معاشرے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو فروغ دینے کے لیے چین اور افریقہ کے درمیان عوامی رابطےاورثقافتی تبادلوں کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم بنانا ہے۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے سیکرٹری جنرل جاؤ چھی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ” چائنا-افریقہ سولائزیشن ڈائیلاگ کانفرنس” کا کامیاب انعقاد ، فریقین کے عوام کے روابط اور ثقافتی تبادلوں کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم قائم کرتا ہےاور چینی اور افریقی تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور سیکھنے کے باہمی عمل کو فروغ دینے کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
چین میں افریقی یونین کےدفتر کے مستقل نمائندہ سفیر رحمت اللہ محمدعثمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ عالمی مسائل مزید نمایاں ہو چکے ہیں اور مختلف خطوں کی ترقی کو بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر انفارمیشن، نیٹ ورکنگ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہیں ،مہذب گفت وشنید کے حق کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے اور تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہم سیکھ کا عمل انسانی ترقی کے لیے ایک اہم بنیاد اور مقصد بن چکے ہیں۔

یہ کانفرنس چینی اور افریقی سکالرز کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور افریقہ کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر تجاویز پیش کرنے کے لیے سازگار ہے۔

چین اور افریقہ کے ماہرین،سکالرز، نوجوانوں کے نمائندوں، کاروباری شخصیات اور چین میں افریقی ممالک کے سفارت کاروں سمیت 120 سے زائد افراد نے اجلاس میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں