امریکی محکمہ خارجہ

جوبائیڈن ایران کی قدس فورس کو دہشتگرد تنظیم سمجھتے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ جوبائیڈن ایران کی قدس فورس کو دہشتگرد تنظیم سمجھتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر جوبائیڈن ایران کی قدس فورس کو ایک دہشتگرد تنظیم سمجھتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی فوج کے جنرل مارک ملی نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ ایران کی پاسداران انقلاب کو امریکا کی دہشتگردوں کی بلیک لسٹ سے نکالنے کی حمایت نہیں کرتے کیونک ان کے نزدیک قدس فورس ایک دہشتگرد گروپ ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے اس حوالے سے جنرل ملی کا نکتہ نظر بھی بتایا کہ ان کے نزدیک بھی پاسداران انقلاب ایک دہشتگرد گروپ ہے، اس سے زیادہ ہم اس پر بات نہیں کرسکتے۔ایران نئے نیو کلیئر معاہدے کی روشنی میں پاسداران انقلاب کو امریکا کے دہشتگرد گروپ کی فہرست سے خارج کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں