شہباز شریف

قائد ایوان کیلئے شہباز شریف کامقابلہ شاہ محمود قریشی سے ہوگا، کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی میں ہونے والے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے تحریک انصاف نے شاہ محمود اور متحدہ اپوزیشن نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق رات گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور ہو گئی تھی جس کے بعد وہ وزیراعظم کے عہدے سے ہٹ گئے تھے۔

اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملیکہ بخاری نے وزیر اعظم کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی بھی پارلیمنٹ ہائوس پہنچے اور انہوں نے کہا کہ میدان خالی چھوڑنا نہیں چاہیے۔

بعدازاں پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے بطور وزیر اعظم کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے۔شاہ محمود قریشی کے 4 فارمز قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائے ہیں جس میں عامر ڈوگر، علی محمد خان بالترتیب تائید کنندہ اور تصدیق کنندہ ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ وزیراعظم کے لیے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم کی نامزدگی کے کاغذات جمع کروا ئے، میاں محمد شہباز شریف نے خود کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

شہباز شریف کے 13 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں جس میں خواجہ آصف اور رانا تنویر ان کے تائید کنندہ اور تصدیق کنندہ ہیں۔ادھر قومی اسمبلی کا 11اپریل 2022 بروز پیر کو منعقد ہونے والے اجلاس کا ٹائم تبدیل کردیا گیا ہے اور اب اجلاس دن 11 بجے کے بجائے دوپہر 2 بجے منعقد ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں