مریم اور نگزیب

اتحادی حکومت ملک کو بحران سے نکالے گی ، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت ملک کو بحران سے نکالے گی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عدم اعتماد کا مقصد کرپٹ اور ناہل ٹولے کو ہٹانا تھا جس میں کامیاب ہوئے ،اب جو حالات ہیں اس میں کسی ایک فرد یا ایک پارٹی کے بس میں نہیں ٹھیک کر سکے ،آئندہ جو اتحادی حکومت بنے گی اس میں سب ملک کر بحران سے نکالے گی ۔

انہوںنے کہاکہ وقت کم ہیں چیلنج زیادہ ہیں ،ایسے موقع پر حکومت چلانا آسان نہیں ہوگا ،ہمارا حکومت کا زیادہ فوکس انتخابی اصلاحات پر ہوگا۔انہونے کہاکہ شہباز شریف ملک میں معاشی استحکام لائیں گے اور غربت ختم کریں گے۔انہوںنے کہاکہ جو بھی وعدہ عوام سے کریں گے پورا کریں گے،احتساب کا عمل چلتا رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کے خاندان نے 40 سال کا حساب پیش کیا،احتساب سے عمران خان بھاگتا ہے،سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے،قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں