'اشرف بھٹی

ملک میں سیاسی استحکام آنے کے بعد سب سے پہلے میثاق معیشت کیا جائے ‘اشرف بھٹی

لاہور(گلف آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے مرتب کی گئی تجاویز کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک جس طرح کے معاشی بحران سے دوچار ہے ایسے میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نا گزیر ہے ،موجودہ حالات سے ثابت ہو گیا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام آنے کے بعد سب سے پہلے میثاق معیشت کیا جائے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ہمارا ٹیکس کا نظام منصفانہ نہیں ،22کروڑکی آبادی میں صرف 30لاکھ لوگ ٹیکس گوشوارے جمع کرواتے ہیں ، جو لو گ پہلے ہی ٹیکس نیٹ میں شامل ہیں ہر بار انہی پر مزید بوجھ ڈالاجاتاہے۔، ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لیے ایک صفحہ پر مشتمل فارم متعارف کروایا جائے، سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس کے لیے تین سال میں ایک مرتبہ ہی آڈٹ ہونا چاہیے۔

انہوں نے انکم ٹیکس اورسیلز ٹیکس کے مختلف سیکشنز کے تحت صوابدیدی اختیارات کو اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت سے کم کیا جانا چاہیے، کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنے کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو کم کرکے 1% اور 0% کے درمیان لایا جانا چاہیے ۔، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی سمیت دیگر ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جن سے کاروباری لاگت میں کمی آ سکے ۔انہوںنے کہا کہ مشکل معاشی وقت میں ملک میں چھوٹے کاروباروں کے وسیع تر مفاد میں غیر رجسٹرڈ افراد کو فروخت کے لیے شناختی کارڈ ظاہر کرنے کی شرط کو ختم کیا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں