امریکہ افغانستان

پاکستان کی سیاسی صورتحال میں تبدیلی کا چین -پاکستان تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤلی جیان نے پاکستان میں سیاسی صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ پاکستان کے ہمسایہ ملک اور آہنی دوست کی حیثیت سے چین دل سے امید کرتا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں متحد رہیں گی اور ملک کے استحکام و ترقی کی مشترکہ حفاظت کریں گی۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ خواہ پاکستان میں سیاسی صورتحال میں کوئی بھی تبدیلی آئے ،چین پاکستان کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر ثابت قدم رہے گا۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال میں تبدیلی کا چین -پاکستان تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں