سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ،چھ افراد کے قتل کا الزام،سعید بھرم کی سزا کالعدم قرار

کراچی(گلف آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے چھ افراد کے قتل کے الزام میں سعید بھرم کی سزا کالعدم قراردے دی ہے۔،منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں یاسین آباد کے علاقے میں چھ افراد کے قتل کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ایم کیوایم کے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر سعید بھرم کے خلاف شواہد پیش نہ کیے جا سکے جس پر عدالت نے سعید بھرم کو سنائی گئی سزا کالعدم قراردی۔

دورانِ سماعت کیس میں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کے خلاف اگر کوئی دوسرا کیس نہیں ہے تو جیل سے رہا کیا جائے۔پولیس نے کے مطابق ملزم سعید بھرم نے 2003 میں گلشن شمیم میں فائرنگ کرکے چھ افراد کو قتل کردیا تھا۔ قتل ہونے والوں میں نعمان خان، طیب حسین، سعید احمد اور دیگر شامل تھے۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ عزیز آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم سعید عرف بھرم نے 164 کے بیان میں چھ افراد کے قتل کے علاوہ دیگرسنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔انسداددہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سعید بھرم کوعمر قید اور دس سال علیحدہ سے سزا سنائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں