چینی صدر شی جن پھنگ

چینی صدر کا صوبہ ہائی نان کے شہر وو چی شان کا دورہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ ہائی نان کے شہر وو چی شان کا دورہ کیا۔ انہوں نے ووچی شان کے ٹراپیکل رین فارسٹ نیشنل پارک اور گاوں ماؤنا کا دورہ کیا جہاں انہیں ہائی نان میں قدرتی ماحول ،حیاتیاتی تنوع کے تحفظ،غربت کے خاتمے کے  نتائج اور دیہی احیا سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

ہائی نان ٹراپیکل رین فارسٹ نیشنل پارک چین کے پہلے پانچ نیشنل پارکس میں سے ایک ہے جہاں چین کا سب سے بڑا “کانٹی نینٹل آئی لینڈ رین فاریسٹ” ہے۔

گاؤں ماونا میں اگائی جانے والی چائے بہت اعلی معیار کی ہے ۔ چائے کی صنعت اور سیاحت کی مدد سے یہ گاؤں دیہی احیا کی ایک مثال بن چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں