چین

چین کی شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خا رجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔چین اور پاکستان چاروں موسموں کے سٹریٹیجک ساتھی ہیں اور دونوں کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ایک پر یس کا نفر نس میں انہو ں نے کہا کہ  چین،  پاکستان کے ساتھ اعلیٰ معیار کی چین- پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر اور نئے دور میں  چین پاکستان ہم نصیب معاشرے  کی  تشکیل  کے لیے پر امید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں