احسن اقبال

احسن اقبال کی نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت27اپریل تک ملتوی

اسلام آباد (گلف آن لائن)ہائی کورٹ میں لیگی رہنما احسن اقبال کی نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت27اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔بدھ کو سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے کی۔

احسن اقبال کے وکیل سید ذوالفقار عباس نقوی ،نیب کی جانب سے محمد رافع، سپیشل پرسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے ۔نیب نے جواب داخل کرانے کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا۔عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27اپریل تک ملتوی کر دی ۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں