فیصل واوڈا

فیصل واوڈا کی اداروں کیخلاف چلائی جانے والی مہم کی شدید مذمت

اسلام آباد(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے اداروں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی کی ذات کو کوئی بھی نشانہ بنادیتا ہے ، رگڑ دیا جاتا ہے،ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔

اپنے ایک بیان میں فیصل واوڈا نے اداروں کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چاہے افواج پاکستان ہوں، عدلیہ ہو ، سیاسی شخصیات یا عام آدمی، کسی کے خلاف بھی ذاتیات پر نہیں اْترنا چاہیے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ کسی کی ذات کو کوئی بھی نشانہ بنا دیتا ہے، اسے رگڑ دیا جاتا ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں