مبارکباد

منال خان نے جلد ماں بننے کی خوشخبری سنادی، مداحوں کی مبارکباد

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان جلد ماں بننے والی ہیں، انہوں نے مداحوں سے یہ بات شیئر کرتے ہوئے ایک اور خوشخبری بھی سنائی۔ گزشتہ سال 10 ستمبر کو اپنے پرانے دوست احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ منال خان کی جانب سے ایک معنی خیز انسٹا گرام اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ جَلد ماں بننے والی ہیں۔منال خان نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سناتے ہوئے ایک اور خوشی کی خبر بھی دی ہے۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹا گرام پر چند پوسٹس شیئر کی گئی ہیں جن میں یہ جوڑی فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔منال خان کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ وہ اور احسن محسن اکرام ایک ساتھ ایک ویب سیریز میں کام کر رہے ہیں جو کہ اردو فلیکس پر نشر کی جائیگی، اس ویب سیریز میں اس جوڑی کے کرداروں کے نام علی اور آئرا ہوں گے۔منال خان کی اس ْپوسٹس پر اس جوڑی کے مداح بے حد خوش نظر آ رہے ہیں اور جلد ماں بننے والی منال خان کو مبارکبادیں بھی دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں