دی بیلٹ اینڈ روڈ

چین کی بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ درآمدات و برآمدات کی مالیت میں 16.7 فیصد اضافہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)
چین کی کسٹمز جنرل ایڈمنسٹریشن کے ترجمان لی کھوئی وین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں، ملک کی بیرونی تجارت کی درآمدات و برآمدات کی مجموعی مالیت 9.42 ٹریلین یوآن تک پہنچ چکی ہے، جس میں سال بہ سال اضافے کا تناسب 10.7 ہے۔ یوں چین کی بیرونی تجارت کی صورتحال مستحکم رہی ہے۔

بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

کسٹمز کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں، چین کی برآمدات 5.23 ٹریلین یوآن رہی ہیں، جن میں سال بہ سال 13.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے؛ درآمدات 4.19 ٹریلین یوآن رہی ہیں، جن میں سال بہ سال 7.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پہلی سہ ماہی میں “دی بیلٹ اینڈ روڈ”سے وابستہ ممالک کے ساتھ چین کی درآمدات و برآمدات کی کل مالیت 2.93 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، جس میں سال بہ سال 16.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ان میں برآمدات کی مالیت 1.64ٹریلین یوآن ہے اور اس میں 16.2 فیصد کا اضافہ ہوا ،جب کہ درآمدات کی مالیت 1.29 ٹریلین یوآن بنی اور اس میں 17.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔

چین کی بیرونی تجارت میں بی آر آئی ممالک کے ساتھ تجارت کا تناسب31.1 فیصد رہا ہے جو سال دو ہزار اکیس سے 1.4 فیصدی پوائنٹ بڑھا ہے۔ ان ممالک سے درآمد کیے جانے والی توانائی کے شعبے کی مصنوعات اور زرعی مصنوعات کی مالیت میں بڑا اضافہ ہوا ہے،جب کہ نیو انرجی اور الیکٹرانک مصنوعات کی برآمدات بڑھ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں