شیری رحمن

تحریک انصاف کی طرز سیاست کی وجہ سے ملک میں گالم گلوچ، نفرت اور انتشار بڑھ رہا ہے، شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی طرز سیاست کی وجہ سے ملک میں گالم گلوچ، نفرت اور انتشار بڑھ رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی طرز سیاست کی وجہ سے ملک میں گالم گلوچ، نفرت اور انتشار بڑھ رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کے مشتعل کارکنان ملک میں ایک بہت ہی خطرناک رجحان پیدا کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کارکنان سوشل میڈیا اور عام زندگی میں وہی عمل کرتے ہیں جو قیادت کہتی ہے، پی ٹی آئی قیادت اس تمام صورتحال کی ذمہ دار ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے کارکردگی متعلق سوالات سے بچنے کے لئے امریکہ مخالف بیانیہ بنایا جا رہا ہے، لوگ آپ کے بیانیہ کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم کو معلوم ہے آپ ماضی کی طرح صرف ووٹ حاصل کرنے کے لئے نیا بیانیہ بنا رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ آپ کارکان سے وہ نعرے لگوا رہے ہیں جو آپ خود نہیں لگا سکتے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کا کرپشن کے خلاف بیانیہ بھی جھوٹ پر مبنی تھا، پی ٹی آئی کی حکومت سے پہلے پاکستان کرپشن انڈیکس میں 117ویں نمبر پر تھا۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے 2021 میں پاکستان 140ویں نمبر پر پہنچ گیا، اب جب کرپشن اور احتساب کا بیانیہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہاکہ پی ٹی آئی فرضی خط کی آڑ میں نئے بیانیے کی تلاش میں نکل پڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں