آئی سی سی

آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ، آئی سی سی رینکنگ جاری

دبئی(گلف آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ،اسٹیو اسمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جوروٹ چوتھے اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم پانچویں نمبر پر ہیں۔پلیئرز کی رینکنگ کے مطابق بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلے نمبر پر برقرار ہے ،بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے اور جسپریت بمرا تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی چوتھے نمبر پر ہیں ،نیوزی لینڈ کے کائیل جیمیسن ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج 7 درجے ترقی کے بعد 21 ویں نمبر پر آگئے۔ٹیسٹ آل رائونڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ محمد رضوان کی ایک درجے تنزلی ہوئی جس کے بعد وہ تیسرے نمبر پر چلے گئے اور جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔ٹی ٹوئنٹی میں بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین ا?فریدی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں، وہ 4 درجے ترقی کے بعد دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی میں بولرزکی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی کا پہلا نمبر اور انگلینڈ کے عادل رشید کا دوسرا نمبر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں