عثمان بزدار

عثمان بزدار کی سکھ برادری کوبیسا کھی کے تہوار پر مبارکباد

لاہور (نمائندہ خصوصی) عبوری وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں ۔سردار عثمان بزدار نے سکھ برادری کو بیساکھی کے تہوار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بیساکھی سکھ برادری کا خوشیوں بھراروایتی تہوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے، ہم سب بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اوراسے ہم نے ملکر مضبوط اور عظیم بنانا ہے، پنجاب سمیت پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، انکے جان ومال کا تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، آئین پاکستان کے تحت ملک میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریوں کو یہاں رہنے اور کام کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

سابق وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سکھ برادری سمیت دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہے، سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہرطرح کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، پنجاب حکومت نے سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں