چیئرمین پیپلز پارٹی

مسترد شدہ سلیکٹڈ عدالتوں اور دیگر اداروں پر حملہ آور ہے‘ چیئرمین پیپلز پارٹی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسترد شدہ سلیکٹڈ عدالتوں اور دیگر اداروں پر حملہ آور ہے‘وزیراعظم اور ان کے سرپرائز کا وقت ختم ہو چکا ہے ‘عدالتوں نے بے پناہ تحمل کا مظاہرہ کیا‘عمران خان نے سیاسی فائدے کیلئے نیشنل سیکیورٹی کونسل کو استعمال کیا، اب ادارے غیرجانبدار ہیں، عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسترد شدہ سلیکٹڈ عدالتوں اور دیگر اداروں پر حملہ آور ہے ۔

وزیراعظم اور انکے سرپرائز کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں نے بے پناہ تحمل کا مظاہرہ کیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں صدر، وزیراعظم اور ڈپٹی اسپیکر نے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کی۔

بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ عمران خان نے سیاسی فائدے کے لیے نیشنل سیکیورٹی کونسل کو استعمال کیا، اب ادارے غیرجانبدار ہیں، عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں