وزار ت خا رجہ

نئے دور میں چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کیا جائے گا، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (گلف آن لائن) چینی وزارت خا رجہ کے تر جمان چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ نئے دور میں چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک اور دونوں عوام کومزید فوائدپہنچائے جائیں ۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے وزیر اعظم شہباز شریف کے پاک چین تعلقات با رے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین اس بیان کو سراہتا ہے ، چین اور پاکستان چاروں موسموں کے اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار اور حقیقی “آہنی بھائی” ہیں۔چین ہمیشہ کی طرح اپنی ہمسایہ سفارت کاری میں پاکستان کو ترجیح دے گا اور خوشحالی کے حصول میں پاکستان کی بھرپورحمایت کرے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ ہر سطح پر تبادلوں کو تیز کرنے، تعاون کے فروغ اور اسے وسعت دینے، اعلیٰ معیار، اور لوگوں کی معیار زندگی کو بلند کرنے کے ہدف کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وا ضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں چینی سفارتخانے کی ناظم الامور پھانگ چھون شو سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کی نئی حکومت چین کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں