ناظم جوکھیو کیس

ناظم جوکھیو کیس،جام کریم کی عبوری ضمانت حفاظتی ضمانت میں تبدیل

کراچی(کورٹ رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے ناظم جوکھیو کیس میں جام کریم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کو حفاظتی ضمانت میں تبدیل کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے جام کریم اور دیگرکی عبوری ضمانت کوحفاظتی ضمانت میں تبدیل کردیا جب کہ انہیں تین دن میں انسداددہشتگردی عدالت سےرجوع کرنےکی ہدایت بھی کی۔ عدالت نے جام کریم اور دیگر ملزمان کی ضمانت میں تین دن کی توسیع بھی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں