ریزی کا الزام

یوکرائنی صدر کا روسی فوجیوں پرسیکڑوں خواتین کی عصمت ریزی کا الزام

کیف (گلف آن لائن)یوکرین کے صدرولودیمیرزیلنسکی نے کہا ہے کہ تفتیش کاروں کو ان علاقوں میں عصمت ریزی کے سیکڑوں واقعاتکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،جن پر حال ہی میں روسی فوجیوں نے قبضہ کر لیاتھا۔ان میں چھوٹے بچوں پر جنسی حملے بھی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق زیلنسکی نے ویڈیو لنک کے ذریعے لتھووینیا کے قانون سازوں کو بتایا کہ قابضین سے آزاد ہونے والے علاقوں میں روسی فوجیوں کے جنگی جرائم ریکارڈ کیے جارہے ہیں ان کی تحقیقات جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ نئی اجتماعی قبریں قریباروزانہ دریافت کی جارہی ہیں۔ندی نالوں اورتہ خانوں میں لاشیں ملی ہیں۔

متاثرین کے بیانات قلم بند کیے جارہے ہیں ، شہادتیں جمع کی جا رہی ہیں۔ہزاروں متاثرین ہیں۔ تشدد کے سیکڑوں واقعات رونما ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عصمت ریزی کے سیکڑوں واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ان میں کم عمرلڑکیوں اور بہت چھوٹے بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات بھی شامل ہیں۔ یہاں تک کہ کم سن بچوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔لتھووینیا کے صدرگیتانس نوسیڈا نے اس آخری دعوے کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس سے بڑی دہشت کا تصور کرنا محض ناممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں