اعلان

تائیوان چینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے، تائیوان کے معاملے پر غیر ملکی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے، چینی وزارت

بیجنگ (گلف آن لائن) چین کی وزارت دفا ع نے ایک تبصر ہ میں کہا ہے کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی بیرونی مداخلت اور تائیوان کی علیحدگی پسند کوششوں کو ناکام بنانے اور ملک کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ تائیوان ،چینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے، تائیوان کے معاملے پر کسی غیر ملکی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ جمعہ کے روز چینی وزارت د فا ع کے جا ری ہو نے وا لے تبصرہ میں کہا گیا ہے کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے حال ہی میں جزیرہِ تائیوان کے ارد گرد سمندر اور فضائی حدود میں مشترکہ جنگی مشق کا اہتمام کیا اور ٹارگٹڈ مشقیں کیں،یہ آبنائے تائیوان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور قومی خودمختاری کے تحفظ کی ضرورت پر مبنی ضروری اقدام ہے۔

وا ضح ر ہے کہ حا ل ہی میں
امریکی کانگریس کے ارکان نے چین کی سخت مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے تائیوان کا دورہ کیا۔ امریکہ کا یہ اقدام ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ کے تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ یہ اقدام چین-امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کو بری طرح مجروح کرتا ہے اور آبنائے تائیوان میں کشیدگی کو مزید بڑھاتا ہے۔ ایک طرف، امریکہ نے “تائیوان کی علیحدگی” کی حمایت نہ کرنے کا وعدہ کیا اور دوسری طرف، اس نے علیحدگی پسند قوتوں کو ایک غلط پیغام بھیجا، یہ انتہائی منافقانہ طرزِ عمل ہے ۔چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور امریکہ سے اس پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں