وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی نئی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دےدی گئی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف کی نئی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ‘ممکنہ طور پر سپیکر شپ پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف ‘ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست جے یو آئی کو دئیے جانے کا امکان ہے ‘ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم‘ پنجاب کا پیپلزپارٹی‘ کے پی کے کا گورنر جے یوآئی اور بلوچستان کا بی این پی مینگل سے ہو گا‘

وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 ‘پیپلزپارٹی کے 7‘جے یو آئی ف) کے 3 وفاقی وزیر ہونگے‘ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ کی وزرات، اور ایک دوسری وزارت دی جائے گی‘باپ پارٹی اور بی این پی مینگل کو بھی 2،2 وزارتیں ملیں گی ‘اے این پی کو وزارت مواصلات دی جائے گی‘وزارت داخلہ کا قلمدان رانا ثنا اللہ ‘وزارت اطلاعات ونشریات کا قلمدان مریم اورنگزیب کو ملنے کا امکان ہے ۔ جمعہ کو ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کا قلمدان رانا ثنا اللہ جب کہ وزارت اطلاعات ونشریات کا قلمدان مریم اورنگزیب کو دئیے جانے کا امکان ہے۔پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر کیلئے نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست جے یو آئی کو دیے جانے امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ (ن )کے 12 وزراء جب کہ پیپلزپارٹی کے 7 ، جے یوآئی (ف)کے 3 اور ایک وزیر مملکت ہو گا۔

ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ کی وزرات، اور ایک دوسری وزارت دی جائے گی۔ باپ پارٹی اور بی این پی مینگل کو بھی 2،2 وزارتیں دی جائے گی۔

اے این پی کو وزارت مواصلات دی جائے گی۔سندھ کا گونر ایم کیو ایم ، پنجاب کا پیپلزپارٹی ، کے پی کے کا گورنر جے یوآئی اور بلوچستان کا بی این پی مینگل سے ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں