خیرمقدم

یمن میں اقتدار کی پرامن منتقلی، سلامتی کونسل کی جانب سے خیرمقدم

نیویارک(گلف آن لائن)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں نو تشکیل شدہ ریاستی کونسل کو اقتدار کی پرامن منتقلی کا خیرمقدم کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن کے لیے تین ارب ڈالر کے اقتصادی پیکیج کے اعلان کو بھی سراہا ہے۔

یمنی ریاستی کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی ہوں گے جبکہ سلطان العراد، طارق صالح، عبدالرحمن ابو زرعہ، عبداللہ باوزیر، عثمان مجلی، عیدروس الزبیدی اور فرج البحسنی رکن ہوں گے اور ہر رکن کا درجہ نائب سربراہ کا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں