امریکہ

ابھرتے ہوئے ممالک کی امریکہ کے پرانے نظام کو بحال کرنے کی مخالفت، جاپانی میڈیا

ٹو کیو (گلف آن لائن)
جاپانی میڈیا “نیہون کیزائی شمبن”نے “نیو ورلڈ آرڈر پر امریکہ اور بھارت کے اختلافات”کےموضوع پر ایک مضمون شائع کیا ہے۔مضمون کی مصنفہ روپا سبرامنیا ہیں، جو کینیڈا کی ایشیا پیسفک فاؤنڈیشن کی ایک خصوصی ریسرچ فیلو ہیں۔
مضمون میں لکھا گیا ہے کہ موجودہ انتہائی افراتفری کی دنیا میں مختلف ممالک کے رہنما مسلسل ایک نئے بین الاقوامی نظام کی بات کر رہے ہیں۔ جو بائیڈن نے مارچ میں کہا: “ہمیں ایک نئے بین الاقوامی نظام کی پیدائش کی قیادت کرنی چاہیے۔”بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی حال ہی میں کہا: “نئے بین الاقوامی نظام میں، بھارت کے لیے ترقی کی رفتار کو تیز کرنا ضروری ہے۔”
جو بائیڈن ایک ایسے “نیو ورلڈ آرڈر” کی تشکیل چاہتے ہیں جس کا کنٹرول امریکہ اور مغربی ممالک کے زیر تسلط ہو۔ دوسری طرف، بھارت جیسے زیادہ تر ابھرتے ہوئے ممالک اس ” نیو ورلڈ آرڈر کو ” دوسری جنگ عظیم کے ورثے کے طور پر دیکھتے ہیں۔
جیسا کہ یوکرین کے تنازعے کے حوالے سے مختلف ممالک کے رویوں سے دیکھا جا سکتا ہے، زیادہ تر ابھرتے ہوئے ممالک اس پرانے نظام کو نہیں دیکھنا چاہتے جس کو بائیڈن بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بائیڈن جس ” نیو ورلڈ آرڈر” کی بات کر رہے ہیں وہ ابھرتے ہوئے دیگر بین الاقوامی ممالک کی توقعات اور سوچوں سے بہت مختلف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں