عالیہ رنبیر

عالیہ رنبیر کی شادی، گھر کے اسٹاف کے موبائل کیمرے سیل

ممبئی (گلف آن لائن)آئندہ کچھ روز میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی وڈ کی مقبول جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر کے اسٹاف کے موبائل کیمروں کو لال رنگ کی ٹیپ سے سیل کردیا گیا ہے۔بھارتی ویب سائٹ پنک ولا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ سکیورٹی گارڈز اسٹاف کے موبائل کیمروں پر سرخ رنگ کی ٹیپ لگارہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ اور رنبیر اپنی شادی کی تصاویر خود جاری کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے دونوں کے گھر والوں نے یہ قدم اٹھایا۔دوسری جانب عالیہ اور رنبیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے اور مہمانوں کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آئی ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ یہ مہمان عالیہ بھٹ کے ہاں رسم کے لیے جائیں گے۔ ویڈیو میں رنبیر کی کزن اداکارہ کرینہ کپور اور کرشمہ کپور کو بھی دیکھا گیا۔اس کے علاوہ رنبیر کی والدہ نیتو کپور اپنی بیٹی ردھیما کپور کے ہمراہ عالیہ کی رہائش گاہ پر پہنچی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل عالیہ کے سوتیلے بھائی راہول بھٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ 13اپریل کو دونوں کی شادی کی کوئی تقریب نہیں ہے جب کہ شادی جو 14 کو ہونی تھی وہ بھی آگے بڑھا دی گئی ہے لیکن اب مہمانوں کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد اس بات میں کوئی صداقت نظر نہیں آرہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں