ملیحہ لودھی

عمران کی خارجہ پالیسی میں ایسی کوئی چیز نہیں تھی کہ امریکہ سازش کرے‘ ملیحہ لودھی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ’بیرونی سازش‘ کے بیانیے کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کی خارجہ پالیسی میں ایسی کوئی چیز نہیں تھی کہ امریکہ سازش کرے‘ سازش اور مداخلت میں فرق ہوتا ہے‘سفارتی مراسلوں میں سخت زبان استعمال ہو جاتی ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ سازش ہو رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی خارجہ پالیسی میں ایسی کوئی چیز نہیں تھی کہ امریکا اتنا خفا ہوگیا ہو کہ وہ سازش کرے، غیر ملکی سازش کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

سابق سفیر نے کہا کہ سازش اور مداخلت میں فرق ہوتا ہے، سفارتی مراسلوں میں سخت زبان استعمال ہو جاتی ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ سازش ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے بھی پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا لفظ نہیں ہے، ڈیمارش صرف سازش پر نہیں دیے جاتے اور بھی وجوہات ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں