ایس ایم منیر

اسمال ٹریڈرز یو بی جی کا سرمایہ ہیں،اہم ذمہ داریاں دیں گے،ایس ایم منیر

کراچی(گلف آن لائن)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ اسمال ٹریڈرز یو بی جی کا سرمایہ ہیں اورایس ایم ایز سیکٹر ملکی اکنامی کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اسمال ٹریڈرزیونائٹیڈ بزنس گروپ کے ساتھ قدم ملا کر جدوجہد کررہے ہیں،ہم مسائل کے حل کیلئے کراچی کی طرح دیگر شہروں میں بھی یو بی جی سیکریٹریٹ قائم کررہے ہیں تاکہ اسمال ٹریڈرزوہاں اپنے مسائل پر بات کرسکیں اور وہ مسائل ہم حکومت تک پہنچا سکیں۔ان خیالات کا اظہار اسمال ٹریڈرز چیمبر آف فیصل آبادکے لیڈرظفر اقبال کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ یو بی جی تھک ٹینک قائم کیا جارہا ہے جس میں نوجوانوں کو اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی،مختلف کمیٹیاں قائم کرکے انکے اجلاس منعقد کئے جائیں گے اوراسمال ٹریڈرز، نوجوان تاجروں اورویمن انٹرپرینورز کو ان کمیٹیوں میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کووڈ19کے سبب اسمال ٹریڈرز نے شدید مسائل کا سامنا کیا ہے اور بہت سے چھوٹے کاروبار ختم ہوکر رہ گئے ہیں جنہیں دوبارہ قدم جمانے میں مسائل درپیش ہیں ،حکومت اسمال ٹریڈرز کے ساتھ تعاون کرے۔ایس ایم منیرنے کہا کہ سیکریٹریٹ اور تھنک ٹینک کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان کے تمام ہی شہروں کی کاروباری برادری کے نمائندوں کا موثر رابطہ یو بی جی کی قیادت کے ساتھ رہے اور انکے مسائل حل کرانے کی جدوجہد کو بدستور جاری رکھی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجر،دکاندار ، صنعتکار،ایکسپورٹرزاورامپورٹرز مشکل ترین حالات میں بھی کاروبار جاری رکھتے ہوئے جہاد کر رہے ہیں اورانہیںاچھے دنوں کا انتظارہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ گیس اوربجلی کے نرخ کم کئے جائیں اور مہنگائی کے بوجھ کو کم کیاجائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں